Skip to main content

Shehr-e-Farid

Hazrat Khawaja Qutub ud Din

Khawaja Qutub-ud-Din

Spread the love

خواجہ قطب الدین

خانوادہٴ فرید کے چشم و چراغ حضرت خواجہ قطب الدین 1912ء (بمطابق 1331ھ) میں اپنے والد حضرت خواجہ معین الدین کے گھر پیدا ہوئے۔ خواجہ قطب الدین اُس عہد کے عظیم روحانی بزرگ حضرت نازک کریم کے پوتے اور عظیم آفاقی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید کے پڑپوتے تھے۔ وہ بچپن ہی سے بہت زیرک، علم شناس اور کمال درجہ فہم و فراست کے مالک تھے روحانی فیض اُنہیں گھر سے ہی مل گیا تھا۔ مولانا محمد ابراہیم جیسے باہنر اور فاضل اُستاد نے اُنہیں قرآن پڑھایا اور چند فارسی کتب کی تعلیم دی۔خواجہ قطب الدین ابھی صرف 6 برس کے تھے کہ اُن کے والد خواجہ معین الدین کا 1918ء (بمطابق 1337ھ) میں انتقال ہو گیا، چنانچہ اِس دُرِّ یتیم کی تعلیم و تربیت کیلئے نواب آف بہاول پور نے انہیں اپنی نگرانی میں لے لیا۔ وہاں پر انہیں عربی، فارسی اور صرف و نحو کی ابتدائی کتب کی تعلیم دی جانے لگی۔حضرت خواجہ قطب الدین کی وجاہت وفراست کا چرچا دُور دُور تک پھیلا ہوا تھا۔ وہ اگرچہ کم سن تھے لیکن اُس کے باوجود ریاست بہاول پور، ضلع مظفرگڑھ، ملتان اور ڈیرہ غازیخان تک اُن کے عقیدت مندوں کا سلسلہ پھیلا ہوا تھا۔ مگر عمر نے اُن کیساتھ وفا نہ کی۔ اور وہ 1924ء (بمطابق 1343ھ) میں صرف بارہ برس کی عمر اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے ۔ اُن کی وفات کے بعد خانوادہ فرید کی سجادگی کا سلسلہ ختم ہو گیا۔بطور یادگار راجن پور میں  سڑک کا نام ”خواجہ قطب الدین“ رکھا گیا ہے۔

تحقیق و ترتیب :     غازی امان اللہ –    سابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسرراجن پور

Popular and trending read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

Articles

Shaheed Zulfiqar Ali Bhutto (RA).

Spread the love

Spread the loveسیاسی تاریخ میں بعض شخصیات محض حکمران نہیں ہوتیں بلکہ ایک عہد، ایک نظریہ اور ایک عوامی احساس کی علامت بن جاتی ہیں۔ ایسے ہی رہنماؤں میں شہید

Read More »
Articles

How America Won Independence from Britain, Part-3

Spread the love

Spread the loveآزادی کے بعد نئی ریاست کی تعمیر، آئین کی تشکیل اور مضبوط اداروں کی بنیاد 1783ء میں معاہدۂ پیرس کے ذریعے جب برطانیہ نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی

Read More »
Articles

How America Won Independence from Britain, Part-4

Spread the love

Spread the loveخانہ جنگی، غلامی کا خاتمہ اور ایک نئے امریکہ کا آغاز..1783ء میں آزادی حاصل کرنے اور اس کے بعد مضبوط آئین، وفاقی نظام اور ریاستی اداروں کی بنیاد

Read More »
Articles

How America Won Independence from Britain, Part-1

Spread the love

Spread the loveدنیا کی تاریخ میں چند ہی ممالک ایسے ہیں جنہوں نے مختصر عرصے میں اپنی قسمت بدل کر عالمی سیاست، معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر گہرے اثرات مرتب

Read More »
Articles

How America Won Independence from Britain, Part-2

Spread the love

Spread the loveپہلی قسط میں ہم نے دیکھا کہ کس طرح برطانیہ کی تیرہ نوآبادیاں آہستہ آہستہ آزادی کی طرف بڑھیں، برطانوی حکومت کی ٹیکس پالیسیوں نے عوام میں بے

Read More »
Articles

How America Won Independence from Britain, Part-6

Spread the love

Spread the loveسرد جنگ، سوویت یونین سے مقابلہ اور عالمی قیادت کی نئی جنگ. دوسری عالمی جنگ 1945ء میں اپنے اختتام کو پہنچی تو دنیا ایک نئے دور میں داخل

Read More »

send your detail