ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا کی زیر صدارت اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ظہور حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک محمد کلیم، اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شمائلہ خان جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز محمد اشرف صالح، شاہد اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک محمد کلیم نے اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اغراض و مقاصد بتائے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اپنا کھیت اپنا روزگار سکیم سے لوگ مستفید ہو رہے ہیں اور ان رقبہ پر کھیتی باڑی سے خاطر خواہ فوائد حاصل ہوں گے اور روزگار فراہم ہو گا۔








